10 ستمبر 2014 - 17:26
تل ابیب داعش کا دوسرا گھر

دہشتگرد تکفیری گروہ داعش کے سرغنہ صہیونی حکومت کے دارالحکومت تل ابیب آتے جاتے رہتے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ النخیل نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق کی وزارت دفاع کے اہل کاروں کی جانب سے داعش کے ایک سرغنہ احمد آل الملا  سے باز پرس کے دوران، داعش کے اس سرغنہ نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ دہشتگرد تکفیری گروہ داعش، صہیونی حکومت کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔ احمد آل الملا نے اپنے اعترافات میں کہا کہ داعش کا ایک اور سرغنہ ابوعبدالرحمن صباح کہ جو شام میں سرگرم عمل ہے، اس وقت اسرائيل میں موجود ہے۔
النخیل نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ صہیونی حکومت، دہشتگرد تکفیری گروہ کے عناصر کو عسکری تربیت کے علاوہ، جدید قسم کے ہتھیار بھی فراہم کر رہی ہے اور داعش کے زیر قبضہ علاقوں منجملہ کرکوک میں اس دہشتگرد گروہ کے اسلحہ کے گوداموں سے اسرائیلی ہتھیار برآمد بھی ہوئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲